Facebook Twitter Google RSS

Wednesday, January 10, 2018

کنگ خان کی فلم ’زیرو ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی, فلم کب ریلز ہوگی ؟؟؟؟


کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ کے ٹیزر نے ریلیز کے 24 گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے نئے سال کی موقع پر مداحوں کو تحفہ دیتے ہوئے اپنی نئی فلم ’زیرو‘ کا نام اور ٹیزر جاری کیا جس میں وہ بونے کا کردار نبھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور اس منفرد کردار نے کنگ خان کے مداحوں کو ایسا متاثر کیا کہ فلم کے ٹیزر کو 24 گھنٹوں میں اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ کے ہدایت کار انند رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک تصویر میں 24 گھنٹوں میں ایک کروڑ بار ٹیزر دیکھنے کی خوشخبری دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایک کے پیچھے اتنے زیرو دیکھ کر اچھا لگا خان صاحب‘۔
واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گی جب کہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔




Related Posts

About Chuck


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Ut odio. Nam sed est. Nam a risus et est iaculis adipiscing. Vestibulum ante ipsum faucibus luctus et ultrices.
View all posts by Chuck →

0 comments:

© 2014 101 Ways For Happy Life. WP WELL WISHES converted by Bloggertheme9. Powered by Blogger.