Facebook Twitter Google RSS

Tuesday, January 16, 2018

برطانوی اسکول میں روزہ رکھنے اور حجاب کرنے پر پابندی عائد


طلبا رمضان کے روزے تدریسی دنوں کے بجائے چھٹیوں کے دنوں میں رکھیں، اسکول انتظامیہ، فوٹو:انٹرنیٹ

 لندن: برطانیہ کے ایک بڑے سرکاری اسکول نے  کمسن طالبات کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر پابندی عائد کردی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے نیوہم کے سینٹ اسٹیفن پرائمری اسکول نے ادارے میں زیر تعلیم مسلمان بچیوں کے حجاب کرنے اور روزے رکھنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم سے یونیفارم میں از خود تبدیلی کرنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اسکول انتظامیہ نے والدین پر زور دیا ہے کہ تدریس کے اوقات میں بچوں کو رمضان کے روزے رکھنے نہ دیں اور روزے  کی حالت میں طلبا کو اسکول نہ بھیجیں۔ مذکورہ اسکول کے چیئرمین آف گورنر عارف قوی نے محکمہ تعلیم کو تحریری تجویز میں کہا کہ وہ اسکول کی سفارشات کو نافذ العمل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔
عارف قوی نے کہا کہ اسکولز میں زیر تعلیم طلبا چھٹیوں کے روز رمضان کے روزے رکھیں تاہم تدریسی دنوں میں روزے نہ رکھیں کیونکہ کیمپس میں بچوں کی صحت اور ان کی حفاظت کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہے۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ بچوں کو حجاب کرنے اور روزے رکھنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا معاملہ تعلیمی ادارے کا انفرادی فعل ہے تاہم ہماری طرف سے یونیفارم کے حوالے سے  واضح  ہدایات ہیں اور ’مساوی قانون‘ کے تحت تعلیمی اداروں کا قانونی فرض  ہے کہ وہ حکومتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوں۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

About Chuck


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Ut odio. Nam sed est. Nam a risus et est iaculis adipiscing. Vestibulum ante ipsum faucibus luctus et ultrices.
View all posts by Chuck →

0 comments:

© 2014 101 Ways For Happy Life. WP WELL WISHES converted by Bloggertheme9. Powered by Blogger.