Facebook Twitter Google RSS

Sunday, December 24, 2017

فیس بک ویڈیو کال نے واٹس ایپ اور اسکائپ کو پیچھے چھوڑ دیا

فیس بک ویڈیو کال نے واٹس ایپ اور اسکائپ کو پیچھے چھوڑ دیا


کیلیفورنیا: 

فیس بک سروسز میں نمایاں اضافے کے بعد اب صارفین مزید حیران ہونے کے لیے تیار ہوجائیں کہ اس سال فیس بک ویڈیو چیٹس کی تعداد 17 ارب سے بھی تجاوز کرگئی جو سال  2016ء کے مقابلے میں دگنی ہے۔
فیس بک نے سال کے اختتام پر اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیٹ ایپ پر 17 ارب سے زائد کالز کی گئیں، اس کے بعد فیس بک ویڈیو کال ایپ نے واٹس ایپ اور اسکائپ کو پیچھے چھوڑ دیا اور اسے 2017ء میں 17 ارب سے زائد افراد نے استعمال کیا۔
واضح رہے کہ ابھی مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کے اعدادوشمار ظاہر نہیں کیے اور نہ ہی ایپل نے فیس ٹائم ویڈیوز کی تعداد بتائی ہے اسی وجہ سے فیس بک کے دعوے کو دیگر پلیٹ فارم کے مقابلے پر پرکھا نہیں جاسکتا تاہم ایک سال میں فیس بک ویڈیو کی تعداد کا دگنا ہونا ایک اچھی پیش رفت ہے۔
تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ فون پر غلطی سے بھی بار بار ویڈیو چیٹ بٹن دب جاتا ہے جس سے ویڈیو کال لگ جاتی ہے تاہم ان کالز کے باوجود بھی 17 ارب کا ہندسہ ایک معنی رکھتا ہے۔ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر اظہار کے دیگر طریقے بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے 500 ارب ایموجی شیئر کیے گئے جن میں خوشی، غمی اور غصے کے اظہار کرنے والے چھوٹے کارٹون نما ایموجی استعمال کیے گئے اس کے علاوہ فیس بک کے صارفین نے 18 ارب جف اور اینی میٹڈ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ فیس بک نے اسی سال میسنجر لائٹ بھی متعارف کرایا ہے جس پر صرف چیٹ کی جاسکتی ہے لیکن اس پر ویڈیو کال نہیں کی جاسکتی۔

Related Posts

About Chuck


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Ut odio. Nam sed est. Nam a risus et est iaculis adipiscing. Vestibulum ante ipsum faucibus luctus et ultrices.
View all posts by Chuck →

0 comments:

© 2014 101 Ways For Happy Life. WP WELL WISHES converted by Bloggertheme9. Powered by Blogger.