Facebook Twitter Google RSS

Sunday, January 14, 2018

'پانچ ممالک کے خوبصورت مقامات پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں'


لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان عوام کے لئے خوشخبری، اب پاکستانی دنیا کے 5 ممالک کے خوبصورت مقامات پر بغیر ویزے جاسکیں گے۔ بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پانچ ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کی رعایت حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ فلپائن اور بھارت بھی شامل ہیں۔
پاکستان، فلپائن اور بھارت کے لیے پانچ ایسے ممالک نے فری ویزہ سروس کا اعلان کیا ہے جو دلفریب قدرتی مناظر اور خوبصورت مقامات سے مالا مال ہیں، ان ممالک میں بولیویا، وآدھو جزیرہ مالدیپ، لاؤس، ساموا اور انڈونیشیا کے مخصوص مقامات شامل ہیں۔
بولیویا
بولیویا میں واقع ایک لگژری ہوٹل میں ایسا گھر تعمیر کیا گیا ہے جو مکمل طور پر نمک پر مشتمل ہے، اس فلیٹ کی چھت، دیواریں حتی کہ فرش تک نمک سے تعمیر کی گئی ہے جو سورج کی روشنی میں چاندنی کی مانند چمکتا ہے اور اس دلفریب جگہ کو دیکھنے کے لیے دور دور سے سیاح جنوبی امریکا کے اس شہر بولیویا کا رخ کرتے ہیں جہاں اب پاکستانی بھی بغیر ویزے کے سفر کر سکیں گے۔
مالدیپ
مالدیپ میں واقع جزیرے وآدھو کا خوبصورت ساحل اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ سیاحوں کو اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور دنیا بھر سے سیاح اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تعطیلات منانے اس جزیرے کا رخ کرتے ہیں جہاں دلفریب قدرتی مناظر کو اپنا منتظر پاتے ہیں۔ خوش قسمتی سے اس جزیرے میں سیرو تفریح کی غرض سے آنے والے پاکستانیوں کو ویزہ کی ضرورت نہیں ہو گی۔
لاؤس
لاؤس جنوبی مشرقی ایشیا میں واقع ایک زمین بند ملک ہے، اس کی سرحدیں شمال مغرب میں برما اور چین سے، جنوب میں کمبوڈیا، مشرق میں ویت نام اور مغرب میں تھائی لینڈ کے ساحلی علاقوں سے ملتی ہیں اس تاریخی اور خوبصورت ملک کی سیر بھی بغیر ویزے کے ممکن ہے۔ لاؤس میں واقع ژینگ خاؤنگ نامی جگہ پر ہزاروں سال سے موجود ایک تاریخی مقام ہے جہاں جار جیسی شبیہ رکھنے والے سخت پتھر موجود ہیں جنہیں درختوں نے گھیر رکھا ہے اور اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ چٹانی علاقہ برصغیر کے دور میں انڈیا اور چائنا جنگ کے دوران بمباری کے نتیجے میں تباہ ہوا اور چٹانوں کی شکل یکسر تبدیل ہو گئی۔
ساموا
بحرالکاہل کے جنوبی کنارے پر آباد آزاد سلطنت ساموا کے ساحلی علاقے میں واقع ایک خندق نما گڑھے میں سمندری پانی اس طرح جمع ہے جیسے کوئی سوئمنگ پول ہو، یہاں صاف و شفاف اور معتدل درجہ حرارت والا پانی ہمیشہ موجود رہتا ہے اور محکمہ سیاحت نے درختوں سے ڈھکے اس خوبصورت جگہ تک رسائی کے لیے خوبصورت سیڑھی بھی نصب کر رکھی ہے۔ بحرالکاہل سے متصل اس ملک میں پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بغیر ویزے کے آ سکتے ہیں اور یہاں کے دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
اندونیشیا
ایک ٹھنڈا آتش فشاں ہے جو انڈونیشیا کے دور دراز جزیرے پر واقع ہے گو آتش فشاں آگ و دھواں اور تپتے لاوے کا نام ہے لیکن کیلی موتو کی خاص بات اس کا نہایت خوبصورت ہونا ہے ، بارش کے بعد یہ آتش فشاں پہاڑوں میں گھری ایک خوبصورت جھیل کا سا منظر پیش کرتی ہے جسے دیکھنے دنیا بھر سے سیاح کھینچے چلے آتے ہیں۔ اس جگہ کی انفرادیت اس کہ ہیئت ہے جو اسے آتش فشاں ہونے کے باجود ایک خوبصورت جھیل کی طرح پیش کرتی ہے تاہم سائنس دان متنبہ کرتے ہیں کہ آکسیڈیشن اور ریڈیشن کے باعث لاوا بننے کا عمل کبھی بھی شروع ہوسکتا ہے، اس شاہکار کو دیکھنے کے لیے پاکستانیوں کو کسی ویزے کی حاجت نہیں رہے گی۔


بشکریہ دنیا

Related Posts

About Chuck


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Ut odio. Nam sed est. Nam a risus et est iaculis adipiscing. Vestibulum ante ipsum faucibus luctus et ultrices.
View all posts by Chuck →

0 comments:

© 2014 101 Ways For Happy Life. WP WELL WISHES converted by Bloggertheme9. Powered by Blogger.