Facebook Twitter Google RSS

Wednesday, January 10, 2018

سری لنکا کے مایہ ناز سابق اوپنر سنتھ جیسوریا ان دنوں کس حال میں ہیں؟


کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ون ڈے کرکٹ میں پہلے دس اوورز کے دوران دھواں دار بیٹنگ کی بنیاد رکھنے والے اور رنز کا انبار لگا دینے والے سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور ہوگئے جن کی تصاویر سامنے آنے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہیں کچھ عرصے سے گھٹنے میں تکلیف کا سامنا تھا جو اب بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اور اب وہ بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کے مطابق گھٹنے کی تکلیف سے نجات کیلئے ان کی سرجری ہو گی اور وہ آئندہ چند روز میں پاﺅں کے آپریشن کیلئے آسٹریلوی شہر میلبورن جائیں گے۔

واضح رہے کہ سنتھ جے سوریا نے سری لنکا کی جانب سے متعدد میچوں میں یادگار اننگز کھیلیں جس میں پاکستان کے خلاف 48 گیندوں پر تیز رفتار سنچری بھی شامل ہے۔ انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز رمیش کالوودھرنا کے ساتھ مل کر 15 اوورز میں دائرے کے قانون کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی بنیاد رکھی۔


About Chuck


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Ut odio. Nam sed est. Nam a risus et est iaculis adipiscing. Vestibulum ante ipsum faucibus luctus et ultrices.
View all posts by Chuck →

0 comments:

© 2014 101 Ways For Happy Life. WP WELL WISHES converted by Bloggertheme9. Powered by Blogger.