Facebook Twitter Google RSS

Sunday, December 24, 2017

کنسرٹ میں ڈانس کرتے 50 شائقین کے موبائل چرانے والا انوکھا فنکار

کنسرٹ میں ڈانس کرتے 50 شائقین کے موبائل چرانے والا انوکھا فنکار


پولیس کے ہاتھوں گرفتار ایلن مارِن جس نے اس لباس میں چوری شدہ فون چھپائے تھے۔ فوٹو: بشکریہ برمنگھم پولیس

برمنگھم: برطانیہ میں ایک چالاک فون چور کو پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا جس نے ہجوم سے بھرپور ایک کنسرٹ میں 50 سے زائد فون چرائے اور اپنے لباس کے نیچے تیراکی کے تنگ لباس میں انہیں چھپاتا رہا۔
برطانیہ میں رہنے والا رومانیہ کا باشندہ ایلِن مارِن برمنگھم کے ایک بہت بڑے کنسرٹ میں شریک تھا جو اس سال 18 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔ رائل بلڈ کنسرٹ میں اس نے تنگ جینز اور سیاہ وگلابی سوئمنگ سوٹ پہنا ہوا تھا وہ کنسرٹ میں ناچتے ہوئے دیگر افراد کے فون چراتا رہا اور مہارت کے ساتھ چوری شدہ فون سوئمنگ سوٹ میں اڑستا رہا۔
مہنگے سستے اسمارٹ فون کی اچھی خاصی تعداد جمع کرنے کے بعد اس نے اپنے گھر کی راہ لی لیکن اس کی بدقسمتی تھی کہ کنسرٹ کے شرکا میں پولیس اہلکار بھی شامل تھے جو گزشتہ سال فون چوری ہونے کی شکایات پر وہاں موجود تھے۔ اس طرح پولیس نے چلتے پھرتے موبائل فون کے اس صندوق کو اپنی گرفت میں اس وقت لیا جو وہ اپنی کار میں بیٹھ رہا تھا۔
توقع ہے کہ اب مارن کو فون چرانے کی پاداش میں تین سال تک جیل کی ہوا کھانا ہوگی۔

About Chuck


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Ut odio. Nam sed est. Nam a risus et est iaculis adipiscing. Vestibulum ante ipsum faucibus luctus et ultrices.
View all posts by Chuck →

0 comments:

© 2014 101 Ways For Happy Life. WP WELL WISHES converted by Bloggertheme9. Powered by Blogger.