Facebook Twitter Google RSS

Thursday, January 25, 2018

کراچی سب سے سستا اور لاہور مہنگا ترین شہر قرار

کراچی: 

اسٹیٹ بینک نے کراچی کو ملک کا سب سے سستا اور لاہور کو مہنگا ترین شہر قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مہنگے اور سستے ترین شہر کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اشیائے صرف سمیت دیگر ضروریات زندگی کی قیمتوں کے حوالے سے ملک کے تجارتی و کاروباری حب کراچی کوسب سے سستے شہر کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2017کے دوران لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور کے مقابلے میں کراچی میں مہنگائی کی شرح کم رہی جب کہ اسی دورانیے میں لاہور مہنگائی کے لحاظ سے دیگر بڑے شہروں پر بازی لے گیا، لاہور میں مہنگائی کی شرح 6.6فیصد، اسلام آباد میں 5.6فیصد، پشاور میں 4.4فیصد، کوئٹہ میں 4.6فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2017کے دوران کراچی میں اوسط مہنگائی میں 3.1فیصد اضافہ ہوا جب کہ دیگر بڑے شہروں کا اوسط 4.6فیصد رہا ہے۔

Related Posts

About Chuck


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Ut odio. Nam sed est. Nam a risus et est iaculis adipiscing. Vestibulum ante ipsum faucibus luctus et ultrices.
View all posts by Chuck →

0 comments:

© 2014 101 Ways For Happy Life. WP WELL WISHES converted by Bloggertheme9. Powered by Blogger.