قصور واقعہ ، پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2018ء): پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں قصور واقعہ کی شدید مذمت کی ، تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہناتھا کہ کم سن بچی زینب کا قتل قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچے غیر محفوظ ہیں۔ ایسا واقعہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ ہمیں اپنے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیےایسے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہو گی۔
بشکریہ اردو پوائینٹ





0 comments: