Facebook Twitter Google RSS

Thursday, January 4, 2018

اب حاضر ہے تھری ڈی پرنٹر سے تیار کردہ بس اسٹاپ!


چینی کمپنی نے صرف ایک رات میں ری سائیکل شدہ اشیا سے یہ بس اسٹاپ تیار کیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ تھری ڈی پرنٹ ڈاٹ کام

شنگھائی: ٹیکنالوجی کے ماہرین اگلے چند برسوں کو تھری ڈی پرنٹروں کےلیے ہوش ربا ترقی کے سال قرار دے رہے ہیں جن میں گھریلو اشیا سے لے کر خود گھر تک تھری ڈی پرنٹنگ مشین سے چھاپے جائیں گے۔
چینی کمپنی ون سن شیلٹر نے ایسا ہی ایک دلچسپ کام کیا ہے اور پورا بس اسٹاپ ہی تھری ڈی مشین پر تیار کرکے اسے سڑک کنارے نصب کردیا ہے۔
قبل ازیں تھری ڈی پرنٹر سے تیار کردہ دفاتر اور چھوٹے بڑے گھروں کی تصاویر اور خبریں آپ ایکسپریس نیوز کے ان ہی صفحات پر پڑھ چکے ہوں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گھر مکمل طور پر ری سائیکل ہونے والے سامان سے تیار کیا گیا ہے یعنی اس خام مال کو استعمال کیا گیا ہے جسے ہم فالتو سمجھ کر پھینک دیتے ہیں۔ اسے صرف ایک رات میں بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد کمپنی نے اسے جنشان ضلع کے ایک قدیم شہر فینگ جنگ میں بھیجا جہاں ایک سڑک کے کنارے اسے نصب کردیا گیا ہے۔
تھری ڈی پرنٹر سے تیار کردہ اس بس اسٹاپ پر لوگوں کے کھڑے ہونے کی جگہ، ایک چھت اور بیٹھنے کی نشستیں بھی لگائی گئی ہیں۔ اس کے بعد یہاں ایک میز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ون سن کمپنی چین میں تھری ڈی مکانات اور رہائشی یونٹ تعمیر کرنے والی سب سے بڑی اور جدید کمپنی ہے۔ اس کمپنی نے گزشتہ سال ایک رات میں 10 عدد مکانات تیار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ اب یہ کمپنی تھری ڈی مشین سے بنے حصوں پر مشتمل بلڈنگ اور کثیرالمنزلہ عمارات بھی تیار کررہی ہے۔

Related Posts

About Chuck


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Ut odio. Nam sed est. Nam a risus et est iaculis adipiscing. Vestibulum ante ipsum faucibus luctus et ultrices.
View all posts by Chuck →

0 comments:

© 2014 101 Ways For Happy Life. WP WELL WISHES converted by Bloggertheme9. Powered by Blogger.