Facebook Twitter Google RSS

Tuesday, January 23, 2018

ڈی این اے میچ کرگیا ، قصور میں ننھی زینب کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا درندہ پکڑا گیا


قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قصور میں ننھی زینب کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا درندہ پکڑا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ زینب قتل کیس میں ملوث جنسی درندے کو ڈی این اے میچ ہونے پر پکڑ لیا گیا ہے۔ ملزم زینب کادور کا رشتہ دار ہے اور اس کی عمر 35 سے 36 سال ہے ۔ ملزم پر پہلے بھی بچوں سے جنسی زیادتی کے کچھ الزامات لگے تھے تاہم ملزم کے شیو کرانے کی وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسے پکڑا نہیں جاسکا۔ واضح رہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کی داڑھی نظر آرہی تھی لیکن ملزم نے بعد میں شیو کرالی تھی جس کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اسے گرفتار کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔

About Chuck


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Ut odio. Nam sed est. Nam a risus et est iaculis adipiscing. Vestibulum ante ipsum faucibus luctus et ultrices.
View all posts by Chuck →

0 comments:

© 2014 101 Ways For Happy Life. WP WELL WISHES converted by Bloggertheme9. Powered by Blogger.