Facebook Twitter Google RSS

Tuesday, January 16, 2018

سعودی عرب کا دفاتر میں خواتین انسپکٹرز تعینات کرنے کا حکم


قانونی اورشرعی امور میں مہارت حاصل کرنے والی خواتین کو انسپکٹرز کے طور پر تعینات کیا جاسکے گا۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ریاض:  سعودی عرب نے دفاتر میں خواتین انسپکٹرز تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔
سعودی وکیل خاتون نورہ السلامہ نیسبق نے کہا ہے کہ مملکت میں لیڈی انسپکٹر کے طور پر کام کرنے کی اہل خواتین موجود ہیں انھیں تربیتی کورس کرانا ہوگا۔ شریعت اور قانون کے شعبوں سے فارغ ہونے والی خواتین بھی حصہ لے سکتی ہیں اور سعودی عرب نیز غیرملکی جامعات سے فوجداری قانون میں ایم اے پاس خواتین کو انسپکٹر کے طور پر تعینات کیا جاسکے گا۔
دوسری جانب سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے 2ارکان میجر جنرل عبداللہ سعدون اور فیصل الفاضل نے واضح کیا ہے کہ محکمہ ٹریفک اور پولیس میں خواتین کا تقرر ایک سماجی ضرورت ہے اور خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بعد ٹریفک عدالتوں میں بھی خواتین کی تعیناتی لازمی ہوگئی ہے۔ ان کے بقول ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لی جانے والی خواتین سے خواتین اہلکار ہی اچھے طریقے سے نمٹ سکیں گی۔

About Chuck


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Ut odio. Nam sed est. Nam a risus et est iaculis adipiscing. Vestibulum ante ipsum faucibus luctus et ultrices.
View all posts by Chuck →

0 comments:

© 2014 101 Ways For Happy Life. WP WELL WISHES converted by Bloggertheme9. Powered by Blogger.