Facebook Twitter Google RSS

Tuesday, January 23, 2018

سندھ میں آٹے میں پلاسٹک کی ملاوٹ کا انکشاف


کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے گندھا ہوا ملاوٹ شدہ آٹا ایوان میں پیش کر کے ایسی حرکت کرنے والی فلور ملز کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔ سندھ حکومت نے جواب گول مول کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آٹے میں پلاسٹک کی ملاوٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈِیوز کا سندھ اسمبلی میں شور میچ گیا۔ متحدہ کے رکن کامران اختر گوندھا ہوا آٹا اسمبلی لے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشل فلورز ملز کے آٹے سے ربر نکل رہی ہے۔ کیا چوری شدہ گندم سے ایسا آٹا بنتا ہے۔
ایم کیو ایم رکن اسمبلی کی نشاندہی پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم ابھی اس کی جانچ پڑتال کر لیتے ہیں، اس کو چیک کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیکنگ کا کام تو کے ایم سی کے پاس بھی ہے اور کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے پاس بھی ہے، وہ بھی فوڈ کوالٹی چیک کریں۔
دوسری جانب گندا پانی اور ملاوٹ شدہ دودھ پینے والے شہری سوشل میڈیا پر آٹے کی ملاوٹ سے پریشان ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر آٹے میں ربر کی ملاوٹ والی ویڈیوز نے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ گوندھے ہوئے آٹے سے نکلتے ربر یا چیونگم جیسی چیز کی ویڈیوز دیکھ کر ہر گھر میں تجربے ہونے لگے ہیں اور ہر تجربے کے بعد خوف بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
برطانیہ اور امریکا سے اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جگہ بنا لی ہے، جس کا کینیڈا، بھارت اور پاکستان کےعوام خصوصی ہدف بنے لیکن پھر اسی سوشل میڈیا پر صفائی مہم چل پڑی۔
گوندھے ہوئے آٹے سے ربر نکلتا ہے یا پھر یہ پروٹین کی وہ قسم ہے جسے گلوٹن کہا جاتا ہے؟ پاکستان میں اب تک اس کا کوئی واضح جواب نہیں مل سکا لیکن پانی اور دودھ سمیت دیگر بنیادی ضروری اشیاء میں ملاوٹ کا واضح طور پر علم ہونے کے باوجود ایسا خوف کبھی نہیں پھیلا، جو حیرت کا باعث ہونے کے ساتھ مضحکہ خیز بھی ہے۔

About Chuck


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Ut odio. Nam sed est. Nam a risus et est iaculis adipiscing. Vestibulum ante ipsum faucibus luctus et ultrices.
View all posts by Chuck →

0 comments:

© 2014 101 Ways For Happy Life. WP WELL WISHES converted by Bloggertheme9. Powered by Blogger.