ماؤنٹ ماؤنگانوئی:
پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو 18 رنز سے شکست دیکر سیریز جیت لی۔
نیوزی لینڈ کے شہرماؤنٹ ماؤنگانوئی میں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ ہوا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کوجیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا ۔ اووپنرزفخر زمان اور احمد شہزاد نے اچھا آغاز کیا لیکن 30 رنز کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، 66 کے مجموعی اسکور پر بابراعظم بھی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ فخرزمان نے شاندار46 رنز بنائے اور 106 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
گرین شرٹس میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور انجری کا شکار حسن علی کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹاس جیت کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہم یہ میچ جیت کر ٹی 20 سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ کیوی ٹیم پچ پر گھاس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی، پاکستان کو کم اسکور پرروکنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ پاکستان نے 48 رنز سے جیت لیا تھا۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز
0 comments: